Tuesday, May 12, 2020

شہر دھماکوں سے گونج اُٹھا، یکے بعد دیگرے 4 زوردار دھماکے، خوف و ہراس پھیل گیا

شہر دھماکوں سے گونج اُٹھا
افغانستان کا دارالحکومت یکے بعد دیگرے ہونے والے 4 زوردار دھماکوں سے گونج اُٹھا جس کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل کے علاقے تھیہ مسکن میں بہ یک وقت ہونے والے چار دھماکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا جب کہ ایمبولینسوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

افغان فوج کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے اس وقت کیے گئے جب فوجی قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا، خوش قسمتی سے دھماکے سے کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ فوجی کارواں بحفاظت اپنی منزل پر پہنچ گیا۔
اس سے قبل گزشتہ شب بھی کابل میں تین دھماکے سنے گئے تھے تاہم ان دھماکوں میں بھی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ آج کے دھماکوں کے بعد 12 گھنٹے کے دوران ہونے والے دھماکوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

قبل ازیں صوبے لغمان میں طالبان جنگجوؤں نے افغان فوج پر حملہ کر دیا تھا جس میں 6 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔ طالبان حملے کے بعد افغان فوج کا اسلحہ اور گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

دوسری جانب طالبان جنوری کے آخری ہفتے میں اغوا ہونے امریکی بحریہ کے اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ مذکورہ اہلکار ہماری تحویل میں نہیں ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fz5yxo

0 comments:

Popular Posts Khyber Times