Wednesday, May 20, 2020

ملک بھر میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 45,898 ہو گئی، 13,101 مریض صحتیاب

ملک بھر میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 45,297 ہو گئی، 13,101 مریض صحتیاب
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 932 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 ہزار 898 ہو گئی ہے۔ 31 ہزار 812 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جب کہ 13 ہزار 101 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ

سرکاری پورٹل کے اعداد شمار کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار 964 ہو گئی ہے۔

ادھر وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق   آج 904 مزید مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 645 ہو گئی ہے۔

پنجاب

پنجاب میں منگل کو کورونا کے مزید 709 کیسز اور 17 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جن کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: حکمران جماعت کی رکن اسمبلی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 16685 ہوگئی ہے جب کہ 290 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔

صوبے میں اب تک 5067 سے زیادہ افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخواہ

خیبر پختونخوا میں منگل کو کورونا وائرس سے مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 345 ہوگئی ہے۔

 صوبائی محکمہ صحت کے مطابق منگل کو صوبے میں کورونا کے مزید 324 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 6554 ہوچکی ہے۔

کے پی میں 2058 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان

سرکاری پورٹل کے مطابق کورونا کے مزید  کیسز سامنے آئے اور ایک ہلاکت بھی ہوئی جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے۔

کورونا وائرس کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے بنائے گئے پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 2885 ہوگئی ہے جب کہ 38 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد 

سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1138ہو گئی ہے جب کہ دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 151 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان

منگل کو گلگت بلتستان میں مزید 6 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 556 ہو گئی ہے۔

آزاد کشمیر 

آزاد کشمیر سے آج کورنا کے مزید 18 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 133 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 77 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Zn8NCj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times