Monday, May 18, 2020

جیل میں 40 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص، مزید 300 قیدیوں کے نمونے بھی حاصل کر لیے

جیل میں 40 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص، مزید 300 قیدیوں کے نمونے بھی حاصل کر لیے
کراچی کی سینٹرل جیل میں 40 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد مزید 300 قیدیوں کے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے۔

جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل کراچی میں چار روز قبل 150 قیدیوں کے نمونے لیے گئے تھے جن میں سے 40 قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا جس کے بعد متاثرہ قیدیوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
جیل حکام کے مطابق صرف ایک قیدی کو علامات پر ٹیسٹنگ شروع کی گئی تھی جب کہ جن قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں فی الحال کوئی علامات نہیں ہیں تاہم ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

جیل حکام نے بتایا کہ مزید 300 قیدیوں اور 30 سے زائد جیل اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے بھی لیے گئے ہیں جن کا نتیجہ آج آنے کا امکان ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2z8kQsw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times