
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14 ہزار 175 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح مجموعی طور پر 3 لاکھ 73 ہزار 410 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ اب تک 11 ہزار 341 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔
مریضوں کی تعداد
پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 40 ہزار 151 ہوگئی ہے۔ ان میں سے سندھ میں 15 ہزار 590، پنجاب میں 14 ہزار 584، خیبرپختون خوا میں 5 ہزار 847، بلوچستان میں 2 ہزار544، آزاد کشمیر میں 112، اسلام آباد میں 947 اور گلگت بلتستان میں 527 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
اموات کی تعاد
کورونا وائرس نے 24 گھنٹوں میں مزید 39 زندگیوں کے چراغ گل کردیئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے سبب 873 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 305 اموات ہوئیں جب کہ سندھ میں 268، پنجاب میں 252، بلوچستان میں 36، اسلام آباد میں 7 ، گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے۔ علاوہ ازیں 188 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
تاجر برادری کا اہم مطالبہ
چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا ہے کہ پیر سے افطار کے بعد رات12 بجے تک کاروبار کا وقت بڑھا دیا جائے۔
چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے سندھ حکومت سے کل سے افطار کے بعد رات 12 بجے تک کاروبار کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ چاند رات تک افطار کے بعد رات12 بجے تک کاروبار کی اجازت دی جائے،اجازت نہ دی تو تاجر ازخود ایس او پی کے تحت افطار کے بعد دکانیں کھول دیں گے۔
عتیق میر کا کہنا تھا کہ حقوق کے لیے جیل جانا پڑا تو سب سے پہلے میں جاؤں گا،سیل شدہ مارکیٹوں کو فوری کاروبار کی مشروط اجازت دی جائے۔
نئی کورونا ٹیسٹ کٹ تیار، صرف ایک گھنٹہ میں ٹیسٹ کا نتیجہ حاصل کرنے کا دعویٰ
ارجنٹائن میں سائنسدانوں نے نئی کورونا ٹیسٹ کٹ تیار کر لی ہے جس سے صرف ایک گھنٹہ میں ٹیسٹ کا نتیجہ حاصل ہو گا۔
ارجنٹائن کے صدر البرٹاو فرنینڈز نے ٹی وی پر نیو کٹ کوویڈ 19 نامی ریپڈ کٹ متعارف کروائی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ سائنسدانوں کی بنائی گئی سستی ٹیسٹ کٹ صرف ایک گھنٹہ میں نتیجہ دے گی۔
مقامی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ کٹ کے نتائج پی سی آر کی طرح ہیں، جس پر سات گھنٹے صرف ہوتے تھے۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ نئی کٹ کی مدد سے ٹیسٹوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ نئی کٹ زیادہ مؤثر اور کم سے کم وقت میں نتائج دیتی ہے۔
اس کٹ کی مدد سے ان لوگوں کا جلدی پتا چلایا جاسکے گا جو وائرس کا شکار ہیں لیکن کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2X8hCgC
0 comments: