Sunday, May 17, 2020

بہاولپور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ،3 فرار

بہاولپور میں سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک اور تین فرار ہوگئے ہیں
بہاولپور میں سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک اور تین فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر بہاولپور میں اعظم چوک کے قریب ذخیرہ جنگل میں کی گئی

فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں امان ﷲ، عبدالجبار، رحمان علی اور علیم شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے،ملزمان سے دستی بم، ایس ایم جی رائفلز اور جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے، دہشت گرد بہاولپور میں اقلیتی عبادت گاہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dW0Fx0

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times