Sunday, May 10, 2020

پشاور میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی

پشاور میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے
پشاور میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے میں دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے اشرف روڈ میں دیسی ساختہ باروی مواد کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ٹریفک اہلکار اور ایک دکاندار زخمی ہوا،زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے

بی ڈی یو کے مطابق دھماکے میں دو کلو گرام دیسی ساختہ بارود استعمال کیا گیا،دھماکا ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سیل کر دیا، دھماکے سے تین موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکا ہے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی حکام نے ثبوت و شواہد جمع کرنے شروع کر دیے ہیں اور علاقے میں پولیس کا گشت بھی جاری ہے۔

شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور مشکوک افراد کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2xPZCiv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times