Sunday, May 10, 2020

ہانگ کانگ میں ہوا اہم کارنامہ، 3 اینٹی وائرس ادویات نے کام کر دکھایا۔۔۔ بڑی خوشخبری آگئی

3 اینٹی وائرس ادویات کے کورونا کے مریضوں پر مثبت اثرات سامنے آگئے ہیں
ہانگ کانگ میں 3 اینٹی وائرس ادویات کے کورونا کے مریضوں پر مثبت اثرات سامنے آگئے ہیں۔

ماہرین نے ایڈز، ہیپاٹائٹس اور ملٹی پل سلیروسس کے علاج میں استعمال ہونے والی تینوں ادویات کورونا وائرس کے مریضوں کو دیں جس کے بعد مریضوں کی صحت بہتر ہوگئی۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ ایڈز، ہیپاٹائٹس اور ملٹی پل سلیروسس کے علاج میں استعمال ہونے والی تینوں ادویات جن مریضوں کو دی گئیں ان میں وائرس پانچ دن میں ختم ہوگیا، جن مریضوں کو ایک دوا دی گئی ان میں وائرس 7 سے بارہ دن بعد ختم ہوا۔

مزید پڑھیں: کورونا پھیپھڑوں کے علاوہ اور کن اعضاء کو بھی نقصان پہنچاتا ہے؟ڈبلیو ایچ او نے ویکسین سے متعلق بھی خبردار کردیا

اس پیشرفت کو کورونا کے علاج میں بہت اہمیت دی جارہی ہے کیونکہ ابھی تک کورونا کی کوئی ویکسین دریافت نہیں کی جاسکی ہے۔ جبکہ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ2021 کے اختتام سے قبل کورونا کی کسی ویکسین کی تیاری کا امکان نہیں ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے کے عالمی وَبا الرٹ اور ردعمل نیٹ ورک کے سربراہ ڈیل فشر نے کہا ہے کہ لوگوں کو اپنی توقعات کا بغور جائزہ لینا چاہیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WhCrHp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times