
پوری دنیا کو مہلک کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، دنیا بھر میں اب تک ہونے والی اموات 3 لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں، اب تک امریکہ میں 99 ہزار 3 سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ایسے تمام غیر ملکیوں کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی ہے، جو کہ گذشتہ 14 روز میں برازیل میں تھے۔ واضح رہے کہ برازیل میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
امریکہ کے معروف دانشور نوم چومسکی نے کورونا وائرس پر ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے بروقت اور اچھے اقدامات نہ کرنے سے تباہی پھیلی۔
چین میں مقامی طورپر کوئی نئے کیسز سامنے نہیں آئے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZCbkZF
0 comments: