Saturday, May 16, 2020

کورونا وائرس از خود نوٹس کی سماعت 18 مئی کو مقرر

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے کورونا وائرس از خود نوٹس کی سماعت 18 مئی کو مقرر کر دی۔

سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے نیا بنچ تشکیل دیا ہے جس کی سربراہی چیف جسٹس گلزار احمد کریں گے۔

جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس سجاد علی شاہ کی عدم دستیابی پر نیا بنچ تشکیل دیا گیا۔

جسٹس عمر عطاء بندیال لاہور میں کیس کی سماعت کر رہے ہیں جب کہ جسٹس سجاد علی شاہ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت میں مصروف ہیں۔

دونوں ججز کی عدم دستبابی کے باعث جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سردار طارق مسعود بنچ کا حصہ بن گئے ہیں جب کہ جسٹس مظہر عالم خان اور جسٹس قاضی امین بدستور بنچ کا حصہ ہیں۔

سماعت کے لیے سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، سیکرٹری صحت اور چیف سیکرٹریز کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zKhLig

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times