Saturday, May 23, 2020

طیارہ گرنےسے 16 مقامی افراد زخمی ہوئے ہیں: ترجمان سندھ حکومت

ترجمان سندھ حکومت
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ گرنےسے 16 مقامی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ طیارہ حادثے سے ماڈل کالونی کے 19 گھروں کونقصان پہنچا ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کو ہوٹلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 کاریں اور 13 موٹرسائیکلوں کوبھی نقصان پہنچا ہے جبکہ حادثے سے ہونے والے نقصان کا مجموعی طور پر تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی ائرلائن (پی آئی اے) کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں خواتین سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔

وزیر صحت سندھ عذراپیچوہو نے پی آئی اے طیارہ حادثے میں 97 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کےمطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں 99 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔

پی آئی اے کے طیارے نے حادثے سے ایک گھنٹہ30 منٹ قبل لاہور ایئر پورٹ سے اڑان بھری تھی اور کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے گرکر تباہ ہوا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zqQe5H

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times