
مقامی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لاس اینجلس میں ایک عمارت میں لگی جس نے بعد میں دیگر عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
محکمہ فائربریگیڈ کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے 250 فائر فائٹرز حصہ لے رہے ہیں تاہم زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Tonight, 11 @LAFD firefighters were injured battling a blaze in downtown L.A. All of them are being treated for their injuries and in stable condition at this time. Our hearts go out to their loved ones and fellow first responders. We are keeping them in our prayers. pic.twitter.com/RRoUNPgLBt
— MayorOfLA (@MayorOfLA) May 17, 2020
شہر کے میئر نے بتایا کہ 11 فائر فائٹرز میں سے تین کو گہرے زخم آئے ہیں تاہم جان کو خطرے والی کوئی بات نہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقامی وقت شام6:30 منٹ پر ایک ہنگامی کال موصول ہوئی جس میں شہری نے بتایا کہ ایک کمرشل بلڈنگ میں زورداردھماکہ ہوا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی پٹرولنگ کرنے والی گاڑیاں بھی جائے وقوعہ پر پہچ چکی ہیں۔
کال موصول ہوتے ہی فائربریگیڈ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ فائربریگیڈ کے زخمی اہلکاروں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک عارضی میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔ یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا زخمی ہونے والے اہلکاروں کی طبی حالت کیسی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھا دی گئی ہے اور آتشزدگی کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایک عینی شاہد نے سی این این کو بتایا کہ اس نے دھماکے سے جلنے کی بدبو محسوس کی اور دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dQVA8R
0 comments: