
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے رمضان المبارک میں شہریوں کی سہولت کے پیش نظر صبح 9 سے شام 5 بجے تک کرفیو جزوی طور پر اُٹھانے کا حکم جاری کیا۔
شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ اور اس کے آس پاس کےعلاقے 24 گھنٹے کرفیو میں رہیں گے۔
انتیس اپریل سے 13 مئی تک تھوک اور ریٹیل کی دکانیں، شاپنگ مالز اور تجارتی مراکز کھولنے کی جازت دے دی گئی ہے، شاہی حکم نامے کے مطابق تمام مراکز میں سماجی دوری کی شرط پر عمل درآمد لازمی ہوگا۔
تجاری مراکز میں ایسی اقتصادی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی جہاں سماجی دوری پر عمل درآمد ممکن نہ ہو، بیوٹی پالرز، اسپورٹس کلب، ہیلتھ کلب، تفریحی مراکز، ریستوران اور قہوہ خانوں پر پاپبندی بر قرار رہے گی۔
شاہی فرمان میں واضح کیا گیا ہے کہ جزوی کرفیو اٹھائے جانے کے دوران سماجی دوری کی شرط پر عملدرآمد ضروری ہوگا۔ مقررہ قواعد وضوابط کی پابندی نہ کرنے والے ادارے بند کردیے جائیں گے اور سخت سزائیں دی جائیں گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aAY7C9
0 comments: