Thursday, April 23, 2020

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند ٓآج دیکھا جائے گا

رمضان المبارک کا چاند
عالمی خبررساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ملک بھر میں رویت ہلال کمیٹیوں کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

سعودی عرب میں رویت ہلال کا فیصلہ سپریم کورٹ کرتی ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق سپریم کورٹ نے ام القریٰ کیلنڈر کے لحاظ سے 30 شعبان 23 اپریل بروزجمعرات کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

سعودی عرب میں ام القریٰ کیلنڈر پہ عمل درآمد کیا جاتا ہے جس میں سحری و افطار کے اوقات درج ہوتے ہیں۔

رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب میں علمائے کرام یہی بتاتے ہیں کہ سحری و افطار کے لیے آذان کا سننا لازمی نہیں ہے بلکہ ام القریٰ کیلنڈر میں درج وقت دیکھ کر سحری یا افظار کیا جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3593Q1b

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times