Wednesday, April 22, 2020

بالوں کو گنجپن سے روکنے کا آزمودہ نسخہ

انڈے کے ذریعے بالوں کو پھر سے اگانے کا طریقہ
اگر آپ اپنے گرتے ہوئے بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں تو اب اس پریشانی سے چھٹکارا حاصل کر لیں کیونکہ آج ہم آپ کو انڈے کے ذریعے گنجے ہوتے سر کو پھر سے بالوں سے بھرنے کا آسان قدرتی نسخہ بتائیں گے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انڈوں میں موجود پروٹین، ایمینو ایسڈ، منرلز اور وٹامنز کی وجہ سے ان کا بالوں پر بہت اچھا اثر ہوتا ہے۔انڈے کی زردی میں وٹامن ای کی وافر مقدار ہوتی ہے جس کی وجہ سے بال مضبوط ہوتے ہیں ،اس میں موجود وٹامن اے اور ڈی کی موجودگی کی وجہ سے بال گھنے ہوں گے۔

انڈے کے ذریعے بالوں کو پھر سے اگانے کا طریقہ

*ایک انڈہ توڑیں اور اس میں ایک بڑا چمچ زیتون کا تیل،دو سے تین قطرے پیپرمنٹ کا تیل ڈالیں اور کسی کانٹے کے ساتھ مکس کریں۔

*بالوں کو دھونے کے بعد ان کا پانی نکالیں اور تھوڑا سا خشک کرلیں۔

*اب اس آمیزے کو سر میں لگائیں،خیال رہے کہ تمام سر پر یہ ماسک لگانا ہے۔

*اب سر کو کسی پلاسٹک کیپ سے ڈھانپ لیںاورآدھا گھنٹہ انتظار کریں۔

*اب اس ماسک کو کسی اچھے شیمپو سے دھولیں۔

اس ماسک کو ہفتے میں دو بار استعمال کرنے سے آپ کے بال گرنے سے رُک جائیں اور ساتھ ہی مضبوط بھی ہوں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34TcArQ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times