Thursday, April 16, 2020

کورونا سے والدہ کی ہلاکت، شہری نے سربراہِ مملکت کو مشکل میں ڈال دیا

بیلا روس کے صدر الیگزنڈر لوکاشینکو
کورونا وائرس سے والدہ کے ہلاک ہونے پر بیلا روس کے شہری نے صدر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

پولیس کو دی گئی درخواست میں شہری نے موقف اختیار کیا ہے کہ صدر الیگزیندر لوکاشنکو نے عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات نہیں کیے۔

شہری نے درخواست میں استدعا کی کہ صدر الیگزیندر لوکاشنکو کے خلاف بیلاروس پولیس کو تحقیقات کرے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا ائرس کے سبب دنیا بھر میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چونتیس ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ بیس لاکھ بیاسی ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔

امریکہ میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید چوبیس سو بیاسی افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مجموعی طور پر اٹھائیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا کے چھ لاکھ چالیس ہزار سے زائد مریض ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں جانبحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چونتیس ہزار ہوگئی

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں جانبحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چونتیس ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ بیس لاکھ بیاسی ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VbxX4n

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times