Friday, April 24, 2020

گرچ چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان کب؟ برکتوں والےمہینے کی ابتدا میں ہی آگئی خوشخبری

بعض مقامات پر گرچ چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے
ملک بھر میں آج موسم خشک رہے گا تاہم بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بعض مقامات پر گرچ چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پشاور، مردان، کوہاٹ، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار کے علاقوں میں آج شام اور رات کو تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز جمعہ کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بعض مقامات پر ہلکی بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع دادو، حیدرآباد، جیکب آباد، روہڑی، سکھر، تربت اور خان پور میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2yE8R5F

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times