
ڈیپارٹمنٹ آف ٹورازم اینڈ کامرس مارکیٹنگ کی جانب سے گزشتہ روز ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے تحت تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور میرج ہالز کی بندش کی مُدت میں غیر معینہ مُدت کے لیے توسیع کر دی گئی ہے۔
اس سرکلر کے مطابق کورونا وائرس کے خدشے کے باعث ریاست میں نجی اور سماجی تقریبات کے انعقاد پر مکمل پابندی ہو گی۔ اس کے علاوہ تمام سیاحتی سرگرمیوں، سینما، فٹنس و ہیلتھ سنٹرز اور ٹور آپریٹرز پر بھی عائد عارضی پابندی ی مُدت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ دُبئی میں مقیم افراد اور سیاحوں کی زندگی اور صحت کے تحفظ کی حفاظتی اقدامات کے تحت تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس، ایونٹ سائٹس، فٹنس و ہیلتھ سنٹرزاور سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی کی مُدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔
دُبئی ٹورازم کی جانب سے کورونا سے متعلق صورتِ حال پر نظر رکھی جا رہی ہے، ان کاروباری و سیاحتی مراکز کو کھولنے کا فیصلہ محکمہ صحت کے حکام سے صلاح مشورے کے بعد ہی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دُبئی کی سپریم کمیٹی آف کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کی خاطر ریاست بھر میں جاری نیشنل سٹیریلائزیشن کی مُدت میں مزید دو ہفتے کی توسیع کی جاری ہے۔
نیشنل سٹیریلائزیشن مہم 18 اپریل تک جاری رہے گی، جس دوران ریاست کی ہر گلی، سڑک، سرکاری عمارات ، میٹرو و ٹرام اسٹیشن پر جراثیم کُش ادویہ کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VdVcLl
0 comments: