
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز جوڑی سجل علی اور احد رضا میر گزشتہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
شادی کی تقریب متحدہ عرب امارات میں سادگی سے ہوئی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
اب احد رضا میر اور سجل علی نے اپنی شادی کی مزید تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں ان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔
احد رضا میر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) اپنی مہندی کی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ کاش میں ان دنوں میں واپس چلا جاؤں۔
دوسری جانب سجل علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر لمحے کی شکر گزار ہوں، زندگی نعمت ہے‘۔
انسٹاگرام پر سجل علی کی جانب شیئر کی گئی ایک اور تصویر کے ساتھ سجل علی نے لکھا ’میری مہندی‘۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cw3VOT
0 comments: