
امریکی صدر نے بھارت سے ہائڈروکسی کلوروکین کی بھاری کیپ مانگ لی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو واضح کیا ہےکہ اگر وہ امریکا کو دوا سپلائی نہیں کرتا تو اس کے خلاف جوابی کارروائی کریں گے۔
صدر ٹرمپ ہائڈروکسی کلوروکین دوا کو کورونا کے خلاف لڑائی میں گیم چدینجر قرار دے چکے ہیں جبکہ بھارت نے اس دوا کی برآمد پر پابندی لگا رکھی ہے۔
ٹرمپ نے بھارت کیجانب سے اس دوا کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے اگلے ہی روز بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، مودی نے بھی بتا دیا تھا کہ انڈیا ہائڈروکسی کلوروکین خاصی بڑی تعداد میں بناتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کی دھمکی پر مودی نے گُھٹنے ٹیک دیئے ہیں اور ٹرمپ کی درخواست پر ہائڈروکسی کلوروکین دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔
ہائڈروکسی کلوررکین دراصل کلوروکین سے ملتی جلتی ہے جو ملیریا کے خلاف استعمال کی جانے والی سب سے مؤثر اور قدیم دوا ہے۔
سوال یہ ہے کہ کیا بھارتامریکہ کی مدد کر پائے گا؟ اور کیا یہ دوا کورونا وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہوتی بھی ہے یا نہیں؟
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39QAgy6
0 comments: