
کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے اثرات معیشتوں پر بھی دکھائی دے رہے ہیں تاہم اس صورتحال میں بھی مسلسل روپے کی قدر میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور آج بھی ڈالر مہنگا ہو گیاہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 168 روپے 30 پیسے پر فروخت ہونے لگا۔
اس کے تھوڑی دیر بعد روپے کی قدر ذرہ بہتر ہوئی اور ڈالر 167.65 پر فروخت ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈالر کی پرواز نے کورونا کے وار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، اہم تفصیلات آگئیں
گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں 167 روپے 25 پیسے پر فروخت ہونے لگا۔
17 روز کے دوران ڈالر 8 روپے 58 پیسے مہنگا ہواہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے قرضوں کے بوجھ میں 850 ارب روپے اضافہ ہو گیاہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2x3Ie9T
0 comments: