
کورونا کے علاج کے لیے نامعقول تجویز دینے والے امریکا کے صدر ٹرمپ صحافیوں کے سخت سوالات سے ڈر گئے اور انھوں نے ہفتے کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس ہی منسوخ کر دی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پریس کانفرنس منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں ایسی نیوز کانفرنس کرنے کا کیا فائدہ جب ملکی میڈیا صرف جارحانہ سوالات پوچھتا ہو اور حقائق کو درست انداز سے پیش نہ کرے۔
I never said the pandemic was a Hoax! Who would say such a thing? I said that the Do Nothing Democrats, together with their Mainstream Media partners, are the Hoax. They have been called out & embarrassed on this, even admitting they were wrong, but continue to spread the lie!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) April 25, 2020
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی پریس کانفرنسز دکھا کر میڈیا ریٹنگ تو حاصل کر لیتا ہے مگر ان کی جھوٹی خبریں دینے کے سبب عوام کو کچھ نہیں ملتا۔
خیال رہے کہ سائنس سے ناواقف صدر ٹرمپ نے دو روز پہلے پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ انہوں نے ڈاکٹروں کو تجویز پیش کی ہے کہ کورونا مریضوں کے علاج کے لیے ان کے جسم میں الٹراوائلٹ شعاعیں داخل کرنے اور جراثیم کش محلول کے انجیکشن لگانے کے تجربات کیے جائیں۔
اس خلاف عقل تجویز پر دنیا بھر کے سائنس دانوں نے امریکی صدر کا تمسخر اڑایا تھا، اور نوبت یہ آئی تھی کہ صدر ٹرمپ کو جمعہ کی شب پریس بریفنگ میں سوالات سے گریز کرتے ہوئے کمرہ چھوڑنا پڑا تھا۔
وائٹ ہاؤس کا خیال ہے کہ پریس بریفنگ میں صدر ٹرمپ کی موجودگی فائدے سے زیادہ ان کے لیے نقصان کا باعث بن رہی تھی کیونکہ ان کی مقبولیت کا گراف تیزی سے گر رہا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے ملیریا کی دوا جب کہ وائرس سے بچنے کے لیے ماسک کی جگہ اسکارف پہننےکی بھی تجویز دی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VZRAfa
0 comments: