Tuesday, April 7, 2020

اداکارہ صنم جنگ نے ایسا عمل کردیا کہ قرنطینہ کے دنوں میں بھی بن گئیں خبروں کی زینت، تصویر دیکھئے

اداکارہ صنم جنگ اپنی فیملی کے ہمراہ
پاکستانی ڈرامہ اندسٹری کی معروف اداکارہ ’صنم جنگ‘ قرنطینہ کے دنوں میں بھی خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

اداکارہ ’صنم جنگ‘ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں صنم جنگ کو ان کے شوہر سید عبدل قسام جعفری کی حجامت بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں صنم جنگ اور ان کے شوہر خوشگوار موڈ میں انجوائے کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اداکارہ اپنے شوہر کی ’حجامت‘ بھی بنا رہی ہیں۔

صنم جنگ کی شوہر کی ’حجامت‘ بنانے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کی وجہ سے ملک بھر کے بیوٹی پارلر اور حجام کی دکانیں بند ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RiQMR0

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times