Sunday, April 26, 2020

پتنگ بازوں کا اب پتلی گلی سے بچ نکلنا بھی مشکل، پولیس نے کس جدید ترین ٹیکنالوجی کا سہارا لے لیا؟ تفصیلات جانئے

پتنگ بازوں کو پکڑنا اب آسان ہوگیا ہے
لاہور پولیس نے پتنگ بازوں کو پکڑنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا سہارا لینا شروع کردیا ہے۔

پولیس نے پتنگ بازوں کو پکڑنے کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال شروع کردیا ہے۔

اس سلسلے میں ایس ایچ او ہنجروال شیخ حماد اختر نے نجی چینل کو بتایا کہ پتنگ بازوں کو پکڑنے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

ایس ایچ او کے مطابق پتنگ بازوں کی گرفتاری کے لیے ضروری تھا کہ گھروں کی چھتوں تک رسائی ملے جہاں سے ان کی گرفتاری عمل میں آتھی تھی۔

قانونی ماہرین کے مطابق اس میں ایک قباحت یہ تھی کہ جب پولیس ملزمان کو پکڑنے کے لیے جاتی تھی تو چادر اور چہار دیواری کا مسئلہ درپیش ہوجاتا تھا جس کا فائدہ ملزمان اٹھاتے تھے جب کہ قانونی اعتبار سے پولیس کے لیے ثبوت پیش کرنا بھی ایک مسئلہ تھا کیونکہ ملزمان مکر جاتے تھے۔

ایس ایچ او ہنجروال شیخ حماد اختر کے مطابق اب ڈرون کیمروں کی وجہ سے ملزمان کے لیے بچنا نا ممکن ہوگا اور پولیس کے پاس ثبوت بھی ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ حماد اختر نے بتایا کہ ہمارے جوانوں کو اسپیشل ڈرون کیمروں کی تربیت دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پولیس کے جوانوں نے ڈرون کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے پانچ پتنگ بازوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایچ او ہنجروال شیخ حماد اختر کے مطابق گرفتار ملزمان گھروں کی چھتوں پر پتنگ بازی کر رہے تھے۔ پتنگ بازوں کو ڈرون کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا گیا جس کے بعد گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے پتنگیں، ڈور اور چرخیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3eWyu1U

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times