
اداکار عرفان خان کی طبیعت بڑی آنت میں انفیکشن کی وجہ سے ناساز تھی۔
54 سالہ عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر سے متاثر ہونے کی وجہ سے علاج کروانے لندن گئے تھے۔ وہ گزشتہ برس علاج مکمل کروا کر ممبئی واپس لوٹے تھے۔
مزید پڑھیں: بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان کی والدہ انتقال کرگئیں، وہ جنازے میں کیوں شریک نہ ہوئے؟
گزشتہ دنوں عرفان خان کی والدہ جے پور میں انتقال کر گئی تھیں۔ ملک گیر لاک ڈاون کے باعث وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہو سکے تھے اور انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔
2018 میں عرفان خان میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے خود اپنے مداحوں کو دی تھی۔
عرفان خان نے ٹوئٹر پر پیغام شیئر کیا تھا کہ ‘زندگی میں اچانک کچھ ایسا ہو جاتا ہے جو آپ کو آگے لے کر جاتا ہے۔ میری زندگی کے گزشتہ چند برس ایسے ہی رہے ہیں۔ مجھے نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض ہو گیا ہے۔ لیکن میرے آس پاس موجود لوگوں کے پیار اور طاقت نے مجھ میں امید پیدا کی ہے۔‘
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aK6ECL
0 comments: