Friday, April 10, 2020

مشکل کی گھڑی میں پی آئی اےکی طرف سے ہم وطنوں کے لیے بڑا قدم، ریلیف فلائٹس میں اضافہ کردیا

مشکل کی گھڑی میں پی آئی اےکی طرف سے ہم وطنوں کے لیے بڑا قدم، ریلیف فلائٹس میں اضافہ کردیا
بیرون ملک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کےلیے قومی ایئر لائن نے ریلیف فلائٹس میں اضافہ کردیا، جس کے بعد خصوصی پرواز کےلیے آزربائیجان سے ہم وطنوں کو واپس وطن لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مشکل کی گھڑی میں پاکستان ائیر لائن بھی ہم مقامی و غیر ملکی شہریوں کی خدمت میں پیش پیش ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کو خصوصی پروازوں کی اجازت کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز آذربائیجان کے شہر باکو کیلئے اڑان بھرے گی، جس کے ذریعے 125 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا، ہفتے کے ہی روز ایک اور پرواز کوالالمپور جائے گی جس کے ذریعے 175 پاکستانی کو لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پرواز اسلام آباد سے ملائیشیا اور سنگاپور کے سفارتی عملے کو لیکر روانہ ہوگی جبکہ 141 اپریل کو پاکستان ایئرلائن کا خصوصی طیارہ پیرس کےلیے اڑان بھرے گا، طیارہ پاکستان سے فرانسیسی شہریوں کو لیکر پیرس جائے گا۔

نوٹم میں جاری ہدایات کے مطابق 12 اپریل کو ایک ریلیف پرواز کراچی سے براستہ اسلام آباد ٹوکیو جائے گی جبکہ 13 اپریل کو قومی ایئر لائن کا خصوصی طیارہ بنکاک سے ہم وطنوں کو واپس پاکستان لائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2yT7Dn9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times