
انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 13 پیسے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ڈالر 160 آ گیاہے۔ تاہم دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری حالات اچھے دکھائی نہیں دے رہے کیونکہ آغاز میں ہی مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 32 ہزار 422 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم اس میں کچھ ہی دیر میں گراوٹ آنا شروع ہو گئی اور 100 انڈیکس میں اب تک 284 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے جس کے بعد انڈیکس 32 ہزار 138 پوائنٹس پر آ گیاہے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی اور انڈیکس نے 33 ہزار کی نفسیاتی حد کھو دی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RVH73d
0 comments: