Thursday, April 23, 2020

سعودی عرب کو اقوام متحدہ میں اہم کامیابی مل گئی

سعودی شہزادہ محمد بن سلمان
سعودی عرب کو اقوام متحدہ کے پلٹ فارم پر دو اہم کامیابیاں مل گئی ہے۔

گذشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران یواین کی سائنس وٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کمیٹی 'سی ایس ٹی ڈی' کے سیشن 2021ء تا 2024ء تک سعودی عرب کی رکنیت کی منظوری دی گئی۔

اسی طرح بدھ کے روز ہونے والی رائے شماری میں سعودی عرب کو اقوام متحدہ سال 2021-2023ء تک کے لیے کمیشن برائے انسداد جرائم اور فوجداری انصاف (سی سی پی سی) کا رکن مقرر کیا گیا۔

اقوام متحدہ میں ہونے والی رائے شماری میں تمام ارکان نے مملکت کو ان دونوں کمیٹیوں کا رکن مقرر کرنے کی حمایت کی۔ اقوام متحدہ کی سماجی اور اقتصادی کمیٹی کی رکنیت کا حصول سعودی عرب کی عالمی فورم پر اہم کامیابی ہے۔

اس پیش رفت کے نتیجے میں مملکت اقوام متحدہ کے فورم سے اقتصادی اور سماجی شعبوں میں اپنا کردار ادا کرنے اور دوسرے ممالک کے تجربات سے استفادے کی صلاحیت حاصل کرے گا۔

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبد اللہ بن یحییٰ المعلمی نے سعودی پریس ایجنسی'ایس پی اے' کو ایک بیان میں کہا کہ 'یو این' کمیٹیوں میں سعودی عرب کی رکنیت مملکت کےلیے ایک خوش آئند خبر ہے۔ اقوام متحدہ کی کمیٹیوں میں سعودیہ کی رکنیت مملکت کے اقتصادی اور سماجی شعبوں میں کردار کا اعتراف ہے۔

اس پیش رفت سے سعودی عرب کے عالمی سطح پر تعلقات کے نئےافق سامنے آئیں گے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VUKVCM

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times