
ان ریڑھی بانوں میں زیادہ بڑی گنتی پاکستانیوں کی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ کے مشہور علاقے العزیزیہ میں ریڑھی بانوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کا مقصد بھیڑ کو جمع ہونے سے روک کر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سدباب کرنا ہے۔
میونسپلٹی کے اس آپریشن کے دوران اہلکاروں نے پھلوں اور سبزیوں کی 300 ریڑھیاں ضبط کر لیں۔ ان پھل و سبزی فروشوں میں پاکستانیوں کی بھی بڑی گنتی شامل تھی۔ میونسپلٹی کے اس آپریشن کو پولیس کا بھی تعاون حاصل تھا۔ کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 9ٹن پھل اور سبزیاں ضبط کر کے انہیں فلاحی تنظیموں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بلدیاتی کونسل کے سیکرٹری انجینئر محمد الزہرانی نے بتایا کہ ایک مقامی شہری نے العزیزہ محلے میں ریڑھی بانوں سے متعلق ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کی تھی، جس میں ریڑھی والوں کے آس پاس لوگوں کا بڑا ہجوم دکھایا گیا تھا۔
اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ان ریڑھی بانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے کیونکہ یہ لوگ سماجی فاصلے کی پابندی کو خاطر میں نہیں لا رہے جس کے باعث کورونا کی وبا پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
میونسپلٹی نے العزیزیہ میں مختلف مقامات پر ریڑھیوں پر سبزیاں اور پھل فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ان کا سامان ضبط کر لیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3er3O8R
0 comments: