Wednesday, April 8, 2020

پاکستان کا سرحدیں مزید دو ہفتوں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ

پاکستان کا سرحدیں مزید دو ہفتوں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان نے اپنی سرحدیں مزید دو ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا، وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ افغانستان کی درخواست پرچمن،طورخم بارڈرکل تک کھلارہےگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دونوں سرحدوں کو بند رکھنے کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ پاکستان اپنی سرحدیں مزید دو ہفتوں کے لیے بند رکھے گا۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی درخواست پر چمن اور طورخم بارڈر کل تک کھلا رہےگا۔

انہوں نے بتایا کہ انسانی ہمدردی پرافغان شہریوں کوجانےکی اجازت دی، افغانستان کی درخواست پر مخصوص کھانے پینے کی اشیاء بھیجنے کی اجازت دی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ قومی رابطہ کمیٹی نےفیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیادپرکیا۔

معید یوسف نے بتایا کہ بین الاقوامی پروازیں گیارہ اپریل تک بند ہیں، مخصوص فلائٹس سے بیرونِ ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی لایا جارہا ہے کیونکہ ہم وطنوں کو واپسی لانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UTnpqp

0 comments:

Popular Posts Khyber Times