Sunday, April 5, 2020

لاک ڈاؤن کے دوران خواتین پر تشدد، انتونیو گوتریس بھی میدان میں آگئے

لاک ڈاؤن کے دوران خواتین پر تشدد، انتونیو گوتریس بھی میدان میں آگئے
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لاک ڈاؤن کے دوران ہونے والے تشدد کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے اہیل کی ہے کہ دنیا کے تمام ممالک گھروں میں امن سے رہیں۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ امن صرف جنگ کی عدم موجودگی نہیں ہے۔


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران خواتین کو گھروں میں تشدد کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران خواتین کا تحفظ اپنے گھروں میں یقینی بنانا چاہیے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے چند روز قبل ایک پیغام میں کہا تھا کہ کورونا وائرس ساری دنیا کا مشترکہ دشمن ہے۔

سماجی رابطوں ایپلیکیشن(ایپ) ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات پھیلانا بھی باعث تشویش ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ وائرس سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر ہمیں سائنس اور حقائق کی تہہ تک پہنچنا ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2wmjCsw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times