Saturday, April 25, 2020

خیبرپختونخوا کی اہم سیاسی شخصیت کورونا وائرس کا شکار، تفصیلات آگئیں

کورونا وائرس
خیبرپختونخوا کے مشیر بلدیات کامران خان بنگش میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

صوبائی مشیر آئی ٹی ضیا بنگش نے بھی مشیر بلدیات میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔

کامران بنگش نے علامات ظاہر ہونے پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے ٹیسٹ کروایا تھا۔

ضیا بنگش کا کہنا ہے کہ کامران بنگش اپنے گھر پر آئسولیشن میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کامران بنگش اور میں دو روز پہلے کوہاٹ کے دورے سے اکھٹے پشاور سفر کرکے آئے تھے۔

مشیر آئی ٹی ضیا بنگش نے کہا کہ میں بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروانے جارہا ہوں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Y27B6K

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times