
ویڈیو میں معروف اداکار بتا رہے ہیں کہ یہ لباس کورونا وائرس کے متاثرین کی حفاظت کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے ہے کیونکہ موجودہ صورتحال میں ان کے لیے یہ حفاظتی لباس بہت ضروری ہے۔
عدنان صدیقی اپنے مداحوں کو یہ بھی بتارہے ہیں کہا کہ معروف ڈیزائنر عاصم جوفا آپ سب کی اس لباس کو بنانے سے متعلق طریقے اور ضروری سامان حاصل کرنے کی رہنمائی بھی کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں یہ لباس بنا سکتا ہوں تو پھر آپ بھی بنا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستانی اداکاروں کی کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹس آگئیں، مداحوں کو مخاطب کرکے جذباتی پیغام جاری
یاد رہے کہ معروف پاکستانی اداکاروں ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئیں، دونوں نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے دعاؤں کے لیے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UYr4Du
0 comments: