
دبئی کے حکام نے 24 اپریل سے دبئی میں آمد و رفت میں نرمی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد سیاحوں کی آمد و رفت بھی جولائی سے متوقع ہے۔
المری نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ غالب گمان یہ ہے کہ سیاحوں کے لیے دبئی کے دروازے ترجیحی طور پر کھولے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال زیادہ خراب رہی تو سیاحت کی بحالی جولائی کے بجائے ستمبر تک بھی ملتوی کی جاسکتی ہے، حتمی فیصلہ عالمی حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ دبئی میں قدرتی آفات و بحران کے نگراں ہائی کمیشن نے 24 اپریل سے دبئی میں آمد و رفت میں نرمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
دبئی محکمہ سیاحت نے 2019 میں 5.1 فیصد شرح نمو کا ریکارڈ بنایا تھا، گزشتہ برس 16.73 ملین عالمی سیاح دبئی آئے۔
المری نے مزید کہا کہ متعدد ممالک میں ابھی تک مکمل لاک ڈاؤن چل رہا ہے اور معاشی و سماجی سرگرمیوں کی بحالی کی تاریخوں پر بحث مباحثہ چل رہا ہے۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں اب تک کرونا وائرس کے 11 ہزار 929 کیسز سامنے آچکے ہیں، جبکہ 98 اموات ہوچکی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2xlo9ff
0 comments: