Thursday, April 16, 2020

وزیر اعلیٰ سندھ کی وبا سے متعلق ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد، گاڑی خود ڈرائیو کر کے ایئر پورٹ سے روانہ ہوئے

وزیر اعلیٰ سندھ کی وبا سے متعلق ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد، گاڑی خود ڈرائیو کر کے ایئر پورٹ سے روانہ ہوئے
صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں سب سے پہلے لاک ڈاؤن نافذ کرنے والے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ خودبھی وبا سے متعلق ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سکھر شہر کے دورے کے لیے گاڑی خود ڈرائیو کر کے ایئر پورٹ سے روانہ ہوئے، ایئر پورٹ پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی گاڑی روک کر پولیس موبائلز بھی واپس بھجوا دیں۔

وزیر اعلیٰ نے گاڑی سے اتر کر کہا کہ انھیں کوئی پروٹوکول نہیں چاہیے، مجھے شہر دیکھنے دیں۔ خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کرونا وبا سے متعلق بنائے گئے ایس او پی کے تحت خود گاڑی ڈرائیو کر رہے ہیں، اور ان کے ساتھ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر صرف وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ بیٹھے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں خود کہتا ہوں کہ 2 سے زیا دہ لوگ نہ نکلیں، کسی سیکورٹی اور پروٹوکول کی ضرورت نہیں ہے، جو سندھ میں آنا چاہتے ہیں انھیں یہاں کے قانون کی پیروی کرنی چاہیے، لوگوں سے درخواست ہے کہ اپنی مدد خود کریں، اب سکھر سے لاڑکانہ جا کر وہاں کی صورت حال کا بھی جائزہ لینا ہے، کراچی میں 5 بجے لاک ڈاؤن ہو جاتا ہے میرا جانا بھی مناسب نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اگلے 14 دن لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کسی چیز کو نہیں کھولاجا رہا، سندھ میں لاک ڈاؤن صبح 8 سے 5 بجے تک کی پالیسی برقرار رہے گی۔

کرونا ایس او پی کے مطابق گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ صرف ایک شخص اور بیٹھ سکتا ہے، دو سے زائد افراد کے جانے پر پابندی ہے۔ ٹیکسیوں میں بھی ایک شہر سے دوسرے شہر دو سے زائد افراد کے جانے پر پابندی لگائی جا چکی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ac8k86

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times