
ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورت حال میں وہ کوشش کر رہے ہیں کہ جتنے لوگوں کی مدد ہو سکے وہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، وہ مکسڈ ڈبلز کے لیے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے رابطہ کر چکے ہیں مگر موجودہ حالات میں ثانیہ مرزا کسی تنازعہ میں نہیں الجھنا چاہتیں۔
اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ میں 40 سال کا ہوگیا ہوں مگر عمر صرف ایک نمبر ہے ریٹائرمنٹ کے بارے میں کچھ نہیں سوچا۔
پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے مزید کہا کہ مجھے کرکٹ سے گلا نہیں ہے لیکن دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہیے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RMFrZH
0 comments: