Tuesday, April 28, 2020

بیرون ملک سے آنے والے سیکڑوں مسافروں کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا

دبئی اور ابو ظہبی سے آنے والے سیکڑوں مسافر قرنطینہ منتقل
ابوظبی اور دبئی سے 4خصوصی پروازوں کے ذریعےاسلام آباد، ملتان اور فیصل آباد آنے والے افراد کو مختلف مقامات پر قرنطینہ مراکز منتقل کر دیا گیا جب کہ ابوظبی میں انتقال کرنے والے شخص کی میت لاہور منتقل کر دی گئی ہے۔

ابوظبی سے130 مسافر پی آئی اے کی پرواز سے فیصل آباد پہنچے جہاں ان کی اسکریننگ کی گئی۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق 93 مسافرقرنطینہ مرکز جی سی یونیورسٹی منتقل کیے گئے جب کہ 37 مسافروں کو 3 مختلف ہوٹلوں میں منتقل کر کےقرنطینہ کر دیاگیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سےآئے تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے ۔

ابو ظہبی میں انتقال کرنے والے پاکستانی کی میت بھی پرواز کے ذریعے لائی گئی جسے ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔

گزشتہ شب دبئی سے آنے والی 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے 284 مسافر ملتان بھی پہنچے ہیں۔

مزید پڑھں:  سول ایوی ایشن نے برطانوی طیاروں کو پاکستان میں‌ لینڈنگ کی کیوں اجازت دے دی؟ اہم وجہ سامنے آ گئے۔

پہلی فلائٹ کے ذریعے141 مسافرملتان پہنچے، ان میں سے 88 مسافر لیبرکمپلیکس قرنطینہ مرکز جب کہ 50 مسافر ہوٹل منتقل کر دیے گئے جب کہ 3 مسافروں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری فلائٹ میں 143 مسافر دبئی سے ملتان پہنچے جس میں سے 62 مسافرقرنطینہ مرکز منتقل کر دیے گئے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی صورت حال کے پیش نطر دنیا بھر میں لاک ڈاؤن ہے جس کے باعث فضائی آپریشن بھی معطل ہے، اسی صورت حال کے پیش نظر حکومت پاکستان کی جانب سے مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جا رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2yc6Spd

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times