
قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوءے کہا کہ پانچ روز میں 14 کشمیریوں کا ریاستی دہشت گردی کے تحت قتل قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کورونا صورتحال کو کشمیریوں کی نسل کشی کے لیے استعمال کر رہے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور آزادی تک کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔
مقبوضہ کشمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے تین سو سے زیادہ ہے جبکہ پانچ سے زءد افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cO9lEW
0 comments: