Friday, April 3, 2020

بازار سے چکن خرید کر مچھلی بنا ڈالی، مگر کیسے؟ جانتے ہیں شرمیلا فاروقی کی زبانی

سابق رکنِ سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی
کورونا وائرس سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، عالمی وبا کو روکنے کے لیے دنیا بھر میں کہیں لاک ڈاؤن تو کہیں کرفیو نافذ ہے۔

اس صورتحال میں تمام لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور اپنی بوریت کو ختم کرنےکے لیے نئی نئی مصروفیات ڈھونڈ رہے ہیں، کوئی گھر کی صفائیاں کر رہا ہے تو کوئی طرح طرح کے کھانے بنا رہا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما و سابق رکنِ سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے بھی لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا پر اپنے گھر کے کچن میں کھانا پکانے کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ پین فرائڈ چکن فلے وتھ لیمن بٹر ساس تیار کر رہی ہیں اور وہ یہ ڈش 'ریڈ اسنائپر' سے بنارہی ہیں جو کہ دراصل مچھلی کی ایک قسم ہے۔

اپنی ویڈیو کے آغاز میں شرمیلا نے کہا کہ انہوں نے چکن فلے لے کر اس کی دم کاٹ لی ہے۔ چکن کی ڈش مچھلی کی مدد سے بنانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پی پی پی رہنما کا خوب مذاق اڑایا گیا۔

ناتالیہ گُل نامی صارفین نے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو کی نقل کرتے ہوئے ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پرپوسٹ کی اور سلادکا پتا ہاتھ میں پکڑ کر بتایا کہ وہ چکن وِد بٹر بنا رہی ہیں۔ 


شیریں اسلم نے لکھا کہ "یہ زیادتی ہے، شرمیلا کی مچھلی ہو یا مرغی، اُس کی کوکنگ اُس کی مرضی"۔

ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے شعری انداز میں لکھا کہ " یار میں کوکنگ شرمیلا سے سیکھنا چاہتی ہوں، میری سادگی دیکھ میں کیا چاہتی ہوں"۔

 ایک مرد صارف عثمان نے تبصرہ کیا کہ "میں نے کوکنگ کیا چھوڑی شرمیلا فاروقی بھی لائیو شیف بن گئی، او بھائی مارو، مارو مجھے"۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bLTnKR

0 comments:

Popular Posts Khyber Times