Thursday, April 30, 2020

اب انتظار ہوا اختتام پذیر، سعودی حکام کا مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کھولنے کا اعلان مگر کب سے؟ اہم خبر آگئی

مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کو کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے
مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کو 8 رمضان سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے بعد سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے آنے والے لوگوں کے لئے احتیاطی تدابیر کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ آنے والوں کو جائے نماز لانا ہو گی، مسجد میں رکھے قرآن پاک کے نسخے استعمال کرنےکی ممانعت ہو گی۔

نماز پڑھنے آنے والوں کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے اور ماسک پہن کر مسجد میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔اس کے علاوہ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دونوں مسجدوں کے واش رومز کو بند رکھا جائے گا اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس ضمن میں مساجد کے باہر حکومت کی جانب سے ہینڈ سینیٹائزر رکھے جائیں گے اور آنے والے ہر شخص کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ ان کے استعمال کے بعد مسجد میں داخل ہوںگے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی کمیٹی برائے انتظامی امور کے سربراہ امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے تمام مسلمانوں کو ویڈیو پیغام کے ذریعے یہ خوشخبری سنائی تھی کہ حرمین شریفین کو دوبارہ سے کھول دیا جائے گا۔ اس سے قبل امام کعبہ نے عملے کے ہمراہ خانہ خدا اورمقام ابراہیم پر امور جراثیم کش اور صفائی کے کاموں میں حصہ لیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zKvshp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times