
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس میں ایک پریس بریفنگ میں کورونا بیماری پر قابو پانے کے مثبت اشارے مل رہے ہیں اور ہم اس بیماری کے خلاف کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وبائی مرض کا دبائو کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکا ایک مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور ہمارا مقصد کورونا کو شکست دینا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امریکا میں کورونا کے 20 لاکھ مشتبہ مریضوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ ٹرمپ نے کورونا کے خلاف جنگ کے لیے فرنٹ لائن کے تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ کورونا بحران کے معاشی اثرات پر ٹرمپ نے زور دیا کہ امریکا معاشی محرک پیکجوں کی بدولت ایک بار پھر آگے بڑھے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JW7Msc
0 comments: