
امریکہ کے ممتاز نشریاتی ادارے نے مؤقر امریکی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈ منسٹریشن تجرباتی بنیادوں پر ہنگامی طور پر دوا استعمال کرنے کی منظوری دے گی۔
امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤسی (Dr. Anthony Fauci) کا کہنا ہے کہ کورونا کے لیے تجویز کردہ دوا مریضوں کی جلد صحتیابی میں کردار ادا کرسکتی ہے۔
The US Food and Drug Administration plans to announce an emergency-use authorization for remdesivir, an investigational coronavirus treatment, according to the New York Times https://t.co/BEsB4wmrbP
— CNN (@CNN) April 29, 2020
ڈاکٹر فاؤسی کے مطابق ریمڈیسیوئیر(Remdesivir) سے کم وقت میں کورونا متاثرین صحتیاب ہوسکتے ہیں۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ریمڈیسیوئیرکو بنانے والی کمپنی نے اسے ایبولا وائرس کے علاج کے لیے تیارکیا تھا۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں کے لیے تجویز کردہ دوا ایک اچھی پیشرفت ہے۔
دنیا میں اس وقت 100 سے زائد لیبارٹریز میں کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان لیبارٹریز میں سینکڑوں سائنسدان اور ڈاکٹرز دن رات ریسرچ میں مصروف ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aOODU5
0 comments: