
رونالڈینیو نے پیراگوئے کے مقامی ہوٹل میں ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کو نہیں پتہ تھا کہ انہیں جعلی پاسپورٹ دیے گئے ہیں۔
سابق فٹ بال اسٹار نے بتایا کہ انہوں نے تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل سابق برازیلین فٹبالر رونلڈینو اور ان کے بھائی کو پیراگوئے کی عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل کے سابق فٹبالر رونالڈینو اور ان کے بھائی کو عدالت نے 16 لاکھ ڈالرز کے عوض جیل سے رہا کیا۔
پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کیس ختم ہونے تک دونوں بھائی نظر بند رہیں گے۔
دونوں بھائیوں پر پیراگوئے میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کا الزام ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ShGb9w
0 comments: