Wednesday, April 15, 2020

باغ میں واک کرنا کیسے بنا گیا برطانوی کیپٹن کو کروڑ پتی؟ ننانوے برس کے ٹام مور کا انوکھا کارنامہ

باغ میں واک کرنا کیسے بنا گیا برطانوی کیپٹن کو کروڑ پتی؟ ننانوے برس کے ٹام مور کا انوکھا کارنامہ
جب تک لوگ پیسے دیتے رہیں گے چلتا رہوں گا، یہ کہنا ہے برطانیہ کے ننانوے برس کے سابق کیپٹن ٹام مور کا ،،جنہوں نے کورونا کے خلاف ملک میں ہراول دستے کی مدد کے لیے اپنے باغ میں واک کرکے ایک کروڑ پاؤنڈ سےزائد رقم جمع کرلی ۔

قطرہ قطرہ سمندر بن جاتا ہے یہ بات کیپٹن مور کی کاوش نے سچ ثابت کی ہے۔فلاحی کاموں کے لیے چندہ جمع کرنے کی خاطر کوئی ماؤنٹ ایورسٹ سرکرتا ہے،، تو کوئی جہاز سے چھلانگ لگاتا ہے

جنگ عظیم دوم میں خدمات انجام دینےوالے کیپٹن ٹام مورنے ایک ہفتہ پہلے اپنے باغ میں واک کا آغاز کیا تھا۔

نیشنل ہیلتھ سروس کے لیے چندہ جمع کرنے کی یہ مہم انہوں نے اپنی بیٹی کی مدد سے شروع کی تھی ،اور ارادہ ظاہر کیا تھا کہ وہ تیس اپریل کو اپنی سو ویں سالگرہ منانے تک گھر کے باغ میں روزانہ سو چکر لگائیں گے۔
کیپٹن ریٹائرڈ ٹام مور کا خیال تھا کہ طبی عملے کووہ زیادہ سے زیادہ ایک ہزار پاؤنڈ عطیہ کرسکیں گے، تاہم چند دنوں میں یہ رقم ایک کروڑ پاونڈ سے زیادہ ہوچکی ہے، جو پانچ لاکھ افراد کی جانب سے عطیہ کی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ygWNXG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times