
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر کے ذریعے پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کیا جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کو ٹیلی میڈیسن، ٹیلی ٹریننگ اور ریسرچ کے ذریعے تعاون کی دعوت دی گئی ہے۔
Pakistani health professionals are on the frontline in the fight against #COVID19 across the world. They also want to help us combat COVID19 in Pak. We have launched @YaranWatan iniitiative for our overseas health professionals who can now register to volunteer their services. pic.twitter.com/O0MkyDMNDs
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 25, 2020
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی طبی ماہرین کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں، وہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں۔
عمران خان نے بتایا کہ ہم نے اپنے بیرون ملک مقیم طبی ماہرین کے لیے ’یارانِ وطن‘ کے نام سے ایک قدم اٹھایا ہے جس میں وہ اپنی رضاکارانہ خدمات دینے کے لیے خود کو رجسٹر کرسکتے ہیں۔
’یارانِ وطن‘ ایمرجنسی پروگرام کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی ماہرین صحت و ڈاکٹرز پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں مدد کرسکیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bEOx2m
0 comments: