Friday, April 10, 2020

ہماری جارحانہ اسٹریٹیجی لاتعداد انسانی زندگیاں بچا رہی ہے، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

ہماری جارحانہ اسٹریٹیجی لاتعداد انسانی زندگیاں بچا رہی ہے، صدر ٹرمپ کا دعویٰ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری جارحانہ اسٹریٹیجی لاتعداد انسانی زندگیاں بچا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ انسانی زندگیاں بچانے کے لیے بہت زیادہ پیشرفت دیکھی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے کم ہی رہے گی۔

 امریکہ کے صدر نے ناقدین کا نام لیے بنا کہا کہ اگر ہم کچھ نہ کرتے تو یہ تعداد 22 لاکھ تک ہو سکتی تھی۔

دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 900 ہو گئی ہے۔

مذید پڑھیں: ہلاکت خیز کورونا نے دنیا بھر میں1لاکھ سے زائد جانیں نگل لیں،4 لاکھ کے قریب افراد صحتیاب

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 لاکھ 82 ہزارہو چکی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VfUpIy

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times