
جنگ سے تباہ حال یمن کا امتحان ختم نہ ہوا، سعودی فوجی اتحاد کی جارحیت کے بعد اب کورونا کے خطرات بھی منڈلانے لگے۔
جنگ بندی کے فورا بعد کورونا کے پہلے کیس کی تشخیص ہوئی ہے،کورونا کے حوالے سے قائم کردہ سپریم نیشنل ایمرجنسی کمیٹی یمن کے مطابق کورونا سے متاثرہ پہلا کیس صوبے حضرموت میں رپورٹ ہوا۔ متاثرہ شخص کو قرنطینہ کر دیا گیا مریض کی حالت تسلی بخش بتائی جارہی ہے جبکہ علاج جاری ہے۔
ادھر عالمی امدادی گروپوں نے خبر دار کیا کہ اگر کورونا وائرس یمن میں آیا تو پہلے سے خراب ہیلتھ کئیر سسٹم پر اس کا اثر تباہ کن ہو گا،، یمن میں کورونا کے حوالے سے بنائی گئی سپریم نیشنل ایمرجنسی کمیٹی کے مطابق ملک میں کورونا کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔
واضح رہے عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا کے 209 ممالک میں 102,734 افراد ہلاک اور 16 لاکھ 99 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔
دنیا بھر میں 3 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد کی کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ چین میں 77 ہزار، اسپین اور جرمنی میں 53 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے۔ اٹلی میں 30 ہزار، ایران میں 35 ہزار سے زائد افراد کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VhH0zP
0 comments: