
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ترکی نے قیدیوں کی حفاظت کے لئے اقدامات اٹھانے کی ٹھان لی، ترک پارلیمان میں قیدیوں کی رہائی کا قانون پاس کر لیا گیا۔
قانون کے مطابق عمررسیدہ اور خواتین قیدیوں سمیت دیگر مجرموں کو رہائی کا پروانہ ملے گا اور ابتدائی طور پر پنتالیس ہزار قیدیوں کو ملک کی مختلف جیلوں سے رہا کیا جائے گا۔
قانون سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد نوے ہزار ہو سکتی ہے تاہم ان میں دہشت گردی، قتل اور منشیات فروشی کے مجرم شامل نہیں ہیں۔
ترکی میں کورونا کے اکسٹھ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ترکی کی مختلف جیلوں میں تین قیدی کورونا وائرس کے سبب جان کی بازی ہار چکے ہیں جس کے سبب قیدیوں کی رہائی کا قانون لایا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ygORpa
0 comments: