Tuesday, April 28, 2020

چین کی کمیونسٹ پارٹی کا شہباز شریف کو لکھا گیا خط منظرِ عام پر آگیا، اصل حقیقت سامنے آگئی

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف
چین کی کمیونسٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں چین کی حمایت اور یکجہتی کے اظہار پر مسلم لیگ نواز کے شکرگزار ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو تین صفحات پر مشتمل ایک خط ارسال کیا جس میں مسلم لیگ ن کا شکریہ ادا کیا گیا۔

خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس نے تمام ممالک میں عوام کی صحت و سلامتی کو خطرات سے دوچار کر دیا، کورونا کے خلاف چین کی جنگ میں پاکستانی معاشرے کے مختلف طبقات نے حمایت کی۔

کمیونسٹ پارٹی کے خط میں لکھا گیا ہے کہ چین کی حمایت میں پاکستان کی طرف سے دل چھو لینے والے واقعات سامنے آئے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ چین کی معیشت اور معاشرہ معمول پر واپس آرہے ہیں۔

شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کمیونسٹ پارٹی نے بتایا ہے کہ چین میں زندگی اور پیداوار تیزی سے بحال ہورہی ہے مگر بحالی کے اس عمل میں حفاظت اور بچاؤ کے اقدامات مستقل بنیادوں پر لاگو کئے گئے ہیں۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ چین نے کورونا وائرس سے متعلق معلومات عالمی ادارہ صحت اور عالمی برادری کو بروقت فراہم کیں اور اپنی استعداد کے مطابق مختلف ممالک کی مدد کی اور وائرس کے خاتمے کے لیے تعاون کیا۔

کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ چین کورونا کے انسداد کے لیے اپنا تجربہ بانٹے گا اور تعاون پر مبنی اقدامات کرتے رہے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KEA6zx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times