
وہ گذشتہ اتور سے لندن کے سینٹ تھامس ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ نے ان کے ڈسچارج کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔
ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن فوراً کام پر لوٹنے کے بجائے بکنگھم شائر میں اپنی دیہی رہائش گاہ میں کچھ وقت گزاریں گے۔
وزیرِ اعظم کے ایک ترجمان نے بتایا: ‘اپنی میڈیکل ٹیم کے مشورے پر وزیرِ اعظم فوراً کام پر نہیں لوٹیں گے۔’
ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیرِ اعظم سینٹ تھامس ہسپتال کے عملے کے شکر گزار ہیں جنھوں نے ان کا زبردست خیال رکھا، اور یہ کہ ان کی تمنائیں کورونا وائرس کے دیگر متاثرین کے ساتھ ہیں۔
سنیچر کو 55 سالہ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان کی زندگی نیشنل ہیلتھ سروس کے عملے کی مرہونِ منت ہے جس نے ان کورونا وائرس کا علاج کیا۔
یاد رہے کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ 27 مارچ کو مثبت آیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Xs5Kb5
0 comments: