Sunday, April 26, 2020

بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بندش میں تیسری بار توسیع

قومی ائیر لائن
کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بندش میں تیسری بار توسیع کر دی گئی۔ فضائی آپریشن پندرہ مئی تک معطل رہے گا جبکہ خصوصی پروازوں اور چارٹر طیاروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

مہلک وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بندش میں پندرہ مئی تک توسیع کر دی گئی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باقاعدہ نوٹم بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق 15 مئی کی رات 11 بج کر 59 منٹ تک فضائی آپریشن معطل رہے گا۔

ترجمان وزارت ہوابازی کے مطابق خصوصی پروازوں اور چارٹر طیاروں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے والے طیاروں کو بھی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

ترجمان وزارت ہوابازی کا کہنا ہے کہ خصوصی پرواز کے ذریعے یکم سے 10 مئی تک 4 ہزار 3 سو 70 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ اس دوران مختلف ممالک میں محصور پاکستانیوں کے لیے 36 فلائٹس چلائی جائیں گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام پروازیں سعودی عرب، قطر، بحرین، ترکی، کینیا، سوڈان اور انگلینڈ سے پاکستانیوں کو واپس لائیں گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/355hke8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times